صدر عارف علوی کی عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے، گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئ سمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2022
یہ بھی پڑھیں: پہلے مرحلے میں اتحادیوں کو وزارتیں دی جائیں۔ زرداری کا شہباز شریف کو مشورہ