فوج اورعوام کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف کا دوٹوک اعلان 

Apr 17, 2022 | 22:07:PM
آرمی چیف، لاہور گیریژن کا دورہ، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل، محمد عبدالعزیز، استقبال کیا،
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لاہور (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا، آرمی چیف نے میجر حارث کی خیریت دریافت کی جن کو لاہور میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ زیر حراست ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دو الگ الگ انٹرایکٹو سیشنز میں گیریژن افسران اور سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی،آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر لاہور کور کو سراہا۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاستی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، قیاس آرائیوں اور افواہوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہے،آرمی چیف نے کہاکہ عام عوام افوج کی طاقت کی محور ہے،فوج اور عام شہریوں کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف نے کہاکہ دشمن قوتیں طویل عرصے سے یہ کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے مرحلے میں اتحادیوں کو وزارتیں دی جائیں۔ زرداری کا شہباز شریف کو مشورہ