تحریکِ عدم اعتماد ۔۔ پاکستانیوں کی اکثریت فوج کے کردار کی معترف

Apr 17, 2022 | 22:37:PM

 (نیوز ایجنسی)تحریک عدم اعتماد کے دوران پاک فوج کے کردار کو پاکستانیوں کی اکثریت نے سراہا اور سیاسی کشمکش کے ماحول میں ادارے کو سب سے زیادہ غیر جانبدار قرار دیا۔
اپسوس پاکستان نے عوام کی آراءپر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔ سروے میں 47 فیصد پاکستانی تحریک عدم اعتماد کے دوران پاک فوج کی جانب سے ادا کیے جانے والے کردار کی تعریف کرتے نظرآئے۔اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق 37 فیصد پاکستانیوں نے تحریک عدم اعتماد کے دوران میڈیا کے کردار کو پسند کیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ارکان نے ووٹ ڈالے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ یو ٹرن کی عادت بر قرار۔۔عمران خان نے خود ہی ایب سولیوٹلی ناٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

مزیدخبریں