شہریار منور کی وائرل متنازع ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار، فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور صدیقی کی ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ہمراہ جھگڑے کی متنازع وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
اداکار شہریار منور نے اس ویڈیو کی اصل کہانی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ ویڈیو واقعی ڈرامائی تھی۔
View this post on Instagram
اداکار شہریار منور نے ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ہمراہ ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اس متنازع ویڈیو کی حقیقت بتاتے ہوئے اسے پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: عمران اشرف کا شہریار منور کی متنازع ویڈیو پر ردِعمل
انہوں نے کہا کہ بیشتر سوشل میڈیا صارفین منفی مواد کو خوب وائرل کرتے ہیں، اس بات کا عملی تجربہ کرنے کے لئے ہم نے مذکورہ ویڈیو ریکارڈ کی تھی ، کیونکہ ان کی آنے والی یوٹیوب سیریز ایک ایسی کی لکھاری کی کہانی ہے۔