سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، سیلابی صورتحال پیدا

Apr 17, 2023 | 10:39:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی دارالحکومت ریاض سمیت ملحقہ علاقوں میں دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے صحرائی وادیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت ملحقہ علاقوں الخرج،القصیم اور دیگر علاقوں میں دو روز سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم کی صورتحال

نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر چکے ہیں۔ القصیم میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے تین بچوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

سعودی حکام ملکی و غیر ملکیوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کے علاوہ صحرائی وادیوں میں جانے سے روکا گیا ہے۔