(24 نیوز) پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہو گیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے, انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 284 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، سیلابی صورتحال پیدا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کےپہلے روزکاروبار میں مثبت رجحان دیکھاجارہاہے، 100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کااضافہ ہواہے۔159 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 40365پرپہنچ گیا ہے۔