مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 489 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 318 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 326 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 269 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7950 روپے میں فروخت ہوگی۔