نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نائلہ کیانی ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نیپال میں دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا اول سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی ٹیم کا حصہ تھے۔
Congratulations to Naila Kiani, the FIRST Pakistani woman on the summit of Annapurna I (8091 m). Kiani achieved this feat earlier this morning 17.04.2023 NPT, according to the expedition organizer Seven Summit Treks. Photo showing Naila Kiani on the summit of Mt K2 (8611 m),… pic.twitter.com/2zUtU9rMnM
— Everest Today (@EverestToday) April 17, 2023
نیپال میں واقع 8 ہزار 91 میٹر بلند چوٹی اناپورنا کو نائلہ نے آج صبح سر کیا۔ نائلہ پیر کی صبح ساڑھے چھ سے سات بجے کے درمیان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچیں۔
نائلہ کیانی پاکستان کی واحد خاتون کوہ پیما ہیں جو 8 ہزارمیٹر سے بلند 4 چوٹیاں سرکرچکی ہیں، اس سے قبل نائلہ کو کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔
????????Big News????????
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) April 17, 2023
Shehroze Kashif has successfully summited the 10th highest peak in the world,#annapurna at 6:31 PST, which stands at 8,091 meters, in Nepal today. He is now youngest person in the world to summit 11 peaks above 8000 m#PakistanOnAnnapurna2023 #ShehrozeKashif pic.twitter.com/wZMu6tfMUS
شہروز کاشف عرف براڈ بوائے بھی 6 رکنی ٹیم کا حصہ تھے، جن کے ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ انہوں نے بھی اتوار کی صبح نیپال کی آٹھ ہزارمیٹر سے بلند چوٹی اناپورنا کو سر کیا۔
Congratulations to @nailakiani & @Shehrozekashif2 for successful summit of Annapurna this morning.
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) April 17, 2023
Naila Baji is first Pakistani female climber to do so, making way for millions back home #Annapurna2023 ???????? pic.twitter.com/FVjl9hW1TZ
اس کامیابی کے ساتھ ہی شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے 11 بُلند ترین چوٹیاں سرکرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں۔
کوہ پیماؤں کی چھ رکنی ٹیم میں دو پاکستانیوں کے علاوہ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔
معروف کوہ پیما مرحوم علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے بھی ساتھی کوہ پیماؤں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔