(ملک اشرف) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت کیلئے لاہور ہائی کورٹ پیش ہو گئے۔
لاہور ہائیکورٹ میں عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات کیلئےدرخواست پر سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوگئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کی اینٹی کرپشن کو مقدمات بارے تصیح شدہ لسٹ کل پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی، بیرسٹر سلطان محمود کا فارورڈ بلاک قائم
عثمان بزدار کے وکیل نے جراع کی کہ روز نوٹس جاری کر دیئے جاتے ہیں، انتخابی مہم چلانا مشکل ہو گیا ، ہم صرف کیسز کی تفصیلات چاہتے ہیں۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن کے کیسزہیں، تفصیلات فراہم کرنے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما پھر ہائیکورٹ آجاتے ہیں، یہ درخواست قابل سماعت نہیں،سارا وقت تو اسی میں گزرتا ہے، انکے پاس دوسرے فورمز ہیں، وہاں رجوع کرنا چاہیے۔
وکیل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ ٹام اینڈ جیری کا کھیل کھیل رہے ہیں، یہ کیسز کی مختلف تفصیلات دیتے ہیں۔ جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ جب کسی کےپاس تفصیلات نہ ہوں،وہ دفاع کیسےکرے گا؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے سارا میٹریل دیا ہوا،کچھ چیزیں بدلتی رہتی ہیں۔
عدالت کی کیسز کی تفصیلات عثمان بزدار کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے فاضل جج نے کہا کہ اگر کیسیز کی تفصیلات فراہم ہوجاتی ہیں تو کیس نمٹا دیں گے۔