(24 نیوز) پاکستانی بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز کو خصوصی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔
پاکستانی بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز کو خصوصی تحقیات کا حکم جاری کر دیا۔ گزشتہ دو سالوں میں مشتبہ افراد نے غیر قانونی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا استعمال کیا، غیر قانونی پاسپورٹ سے ملک میں داخل ہونے والے افراد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ٹام اینڈ جیری کا کھیل کھیلا جا رہا ہے‘‘
ڈی جی ایف آئی اے نے حکم جاری کر دیا ہے کہ تمام زونز خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والوں کے خلاف کاروائی کرے اور جعلی پاسپورٹ سے ملک میں انٹری کرنے والے افراد کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا جایے۔
واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے پبلک اکاوئںٹس کمیٹی کی ہدایات پر خصوصی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔