(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ میں مریض نے ڈاکٹرکو تاخیر سے کلینک آنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق علاقہ فیروز والا نئی آبادی میں ملزم کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: کچے میں آپریشن کا نواں روز، کوکانی اور لٹھانی گینگ کے 8 کارندے گرفتار
مقتول نےمحلے میں کلینک کھول رکھا تھا، علی رضا نامی ملزم نے ڈاکٹر کو فون کرکے کلینک پہنچنے کا کہا، تاخیر سے آنے پر ملزم نے جھگڑا کیا اور فائرنگ کرکے ڈاکٹرکو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔