بہن بھائیوں کے درمیان لڑائی سے پریشان والدین کیلئے تجاویز

Apr 17, 2023 | 14:07:PM
بہن بھائیوں کے درمیان لڑائی سے پریشان والدین کیلئے تجاویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بہن بھائیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی سے پریشان والدین اپنے بچوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں اور ان لڑائی جھگڑوں کے اثرات کتنے خطرناک ہوتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

12 سالہ احمد اور 15 سالہ عمر نے اپنے والد سے کھانے لانے کی فرمائش کی تھی، والد نے بچوں کی فرمائش پوری کی اور پوری فیملی نے ایک ساتھ مل کر پیزا انجوائے کیا، پیزا کا آخری سلائس ابھی رہتا تھا کہ احمد اور عمر نے ضد کرنا شروع کردی یہ آخری سلائس میں کھاؤں گا، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور والدین سر پکڑ کر رہ گئے۔

اسی طرح کی دیگر چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے ہر بہن بھائیوں کے درمیان ہوتے ہیں، جن میں کبھی ایک دوسرے کے کپڑے پہننے پر لڑائی، گھر کا لاڈلا بننے پر لڑائی اور دیگر کئی وجوہات شامل ہیں۔

بہن بھائیوں میں لڑائی ہوجانے کے بعد صلح بھی ہو جاتی ہے لیکن روزانہ کے لڑائی جھگڑوں سے والدین بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آپ کا بچہ پڑھائی میں کمزور ہے تو ان تجاویز پر غور کریں

کئی گھرانوں میں بہن بھائیوں کے درمیان لڑائیاں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔

والدین کی پہلی اولاد ان کا بڑا ذریعہ اور سکون کا باعث ہوتے ہیں لیکن دوسری اولاد آجانے کے بعد دونوں بچے ہر معاملے میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے لگتے ہیں، کیونکہ پہلی اولاد کو محسوس ہونے لگتا ہے کہ اس پر والدین کی توجہ کم ہوجائے گی۔

والدین ایسا نہ بھی چاہتے ہوں لیکن بچوں کو احساس ہونے لگتا ہے کہ ایک اولاد کو زیادہ توجہ دی جارہی تو دوسری اولاد کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’بہن بھائیوں کے درمیان مقابلہ مستقبل میں دشمنی میں بدل سکتا ہے تاہم ہر مقابلہ منفی نہیں ہوتا، کئی بچے ایسا کرنے سے زیادہ محنت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، لیکن اگر یہ مقابلہ ایک حد سے بے قابو ہوجائے تو رشتے میں دڑاریں بھی آسکتی ہیں‘۔

تاہم ایسی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے والدین کو کوشش کرنی چاہیے کہ اولاد کے درمیان فرق نہ کریں، ہر کسی سے برابری کا برتاؤ کریں اور مسائل کو غصے کے بجائے خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کریں، اور یہ کرنا والدین کے لیے بہت بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہمیں ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں؟ ان سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

عام طور پر بچوں کے درمیان لڑائی ہونے کے بعد صلح بھی خود کرنا زیادہ بہتر ہے، اگر والدین بہن بھائیوں کی ہر لڑائی میں جج کے طور پر فیصلہ کریں گے تو بچے اپنے مسائل خود حل کرنا کبھی نہیں سیکھیں گے،

اس کا حل یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں سے پوچھیں کہ کیا ایک دوسرے کے نام بگاڑنا، مارنا، جھگڑنا اور چلانا کیا اچھی بات ہے؟ کیا یہ گھر کے اصول ہیں؟

بچوں کی رائے کو سنیں، اور پوچھیں کہ اس کی مناسب سزا کیا ہونی چاہیے؟

اکثر والدین یہ بڑی غلطی کرتے ہیں کہ لڑائی کے بعد صلح کے دوران ایک بچے کی مخالفت کرتے ہیں اور ایک بچے کو صحیح ثابت کرتے ہیں۔

ایسا کرنے سے دونوں بچوں میں حسد پیدا ہوسکتی ہے، اور مستقبل میں یہ لڑائی شدت اختیار کرسکتی ہے۔

ایسی صورت میں والدین کو چاہیے کہ دونوں بچوں کی وجوہات ، مشکلات اور رائے کو سمجھنے کی کوشش کریں، والدین اپنا غصہ کنٹرول میں رکھتے ہوئے اطمینان سے بات کو سمجھائیں۔

 
بحث کرنے کے بجائے بچوں کی رائے کا احترام کریں اور اپنی بات بھی آرام سے منوائیں۔