عید الفطر کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ برائے فلکیات نے عرب ممالک میں عید الفطر ہفتے کے روز(22 اپریل) ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
ابوظہبی میں قائم عالمی ادارہ برائے فلکیات کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں عید الفطر ہفتے کے روز ہونے کا امکان ہے،20 اپریل کو خلیج اور دیگر مسلم ممالک میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں،20اپریل کو عید کا چاند ٹیلی سکوپ سے بھی نظرآنا مشکل ہے۔
ادارہ فلکیات کے مطابق مصر اور لیبیا میں 20اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، عید کی تاریخ کا حتمی فیصلہ 20اپریل کو چاند نظر آنے یا نا آنے کی صورت میں متعلقہ حکام کریں گے۔
واضح رہے اس قبل ادارہ برائے فلکیات نے عرب ممالک میں 29روزے ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔