ممنوعہ فنڈنگ کیس ؛ اسد عمر کوطلبی کا دوبارہ حکمنامہ جاری 

Apr 17, 2023 | 18:20:PM

(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )لاہور کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسد عمر کو طلبی کادوبارہ حکمنامہ جاری کر دیاگیا۔
حکمنامہ طلبی پی ٹی آئی لاہور آفس میں موصول کرلیاگیا،حکمنامہ نوید اسلم اسسٹنٹ فنانس منیجرپی ٹی آئی نے وصول کیا،حکمنامہ طلبی 14 اپریل کو پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا۔
14 اپریل کو اسد عمر نے حاضر ہونے کی بجائے تحریری جواب بھجوا دیاتھا،ذرائع کے مطابق اسد عمر کا جواب غیر تسلی بخش تھا،اسد عمر اپنی تحریر میں ایف آئی اے کے کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے۔
اسد عمر کمپین کے منیجرتھے اور ان غیر ملکی ممنوعہ رقوم کے استعمال میں کلیدی کردار ادا کرنے میں شامل تھے،لیکن انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کی 2013 الیکشن کمپین پر کروڑوں کے اخراجات کئے گئے جس کا جواب اسد عمر اپنی تحریر میں دینے میں ناکام رہے، یہ رقوم بیرون ملک سے انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں آئی تھیں،اسد عمر کو کس نے 2013 کا کمپین منیجرتعینات کیا؟ جس کا پی ٹی آئی رہنما جواب دینے سے گریزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے ،خورشید شاہ
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے ان غیر ملکی فنڈز کو حاصل کرنے کے ذرائع کو مخفی رکھا اور کسی بھی فورم پر ڈکلیئر نہ کیا ہے،
ذرائع کے مطابق دوسرا حکمنامہ طلبی سرفراز خان ورک ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی ہدایات پر حسن سجاد نقوی، سربراہ جے آئی ٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کے دستخط سے جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے لاہور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی آر نمبر 52/2022 مورخہ 05 اکتوبر 2022 کو درج کر چکی ہے، جس میں حامد زمان وغیرہ گرفتار رہ چکے ہیں اور پی ٹی آئی لیڈران کے ہوالے سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، ادارہ فلکیات کا دعویٰ

مزیدخبریں