7 ہزار سعودی نوجوان، بزرگ اور معذور افراد کو طواف کعبہ اور سعی کروانے پر مامور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسجد الحرام میں سات ہزار سعودی نوجوان رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے بزرگ اور معذور افراد کو طواف کعبہ اور سعی کروانے میں مدد کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران لاکھوں عمرہ زائرین کی آمد کے پیش نظر اس سال سات ہزار رضاکار زائرین کی خدمت میں پیش پیش ہیں ،سعودی نوجوان رضا کار چوبیس گھنٹے معذور اور بزرگ زائرین کو وہیل چیئر پر طواف کعبہ سمیت صفا مرہ پر سعی کروانے سمیت عمرہ زائرین کی رہنمائی کیلئے دیگر خدمات بھی انجام دے رہے ہیں جن سے بیرون ممالک سے آنے والے ہزاروں عمرہ زائرین مستفید ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 18 اپریل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان