ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیئے 

Apr 17, 2023 | 20:51:PM

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیئے ۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 11.59 فیصد کی بڑی کمی ہوئی، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.50 فیصد کم ہوئی ،جولائی تا فروری بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جولائی تافروری فوڈ 1.95 اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 6.14 فیصد کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق تمباکو 20.42 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 14.03فیصد گرگئی ،لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 68.65 فیصد کی کمی ہوئی ،پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 3.37 فیصد کمی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
رپورٹ کے مطابق کیمیکلز4.84اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں7.77فیصد کمی ہوئی،فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں22.41فیصد کمی ہوئی،آئرن،سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں3.89فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،آٹوموبیل شعبے کی پیداوار میں 38.59 فیصدکی کمی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

مزیدخبریں