مسلز بنانے کیلئے آپکو کیا کرنا چاہیے؟ جانیئے

Apr 17, 2023 | 21:40:PM
مسلز بنانے کیلئے آپکو کیا کرنا چاہیے؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )  مسلز کو مضبوط بنانے کی خواہش کرنے والےا فراد کس طرح ورزش اور خوراک سے  اپنے مسلز بنا سکتے ہیں، اس مقصد کوکس طرح عمل میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ویٹ لفٹنگ کو مسلز بنانے کے لیے چہل قدمی یا جاگنگ سے زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے، لیکن  سوال یہ ہے کہ مسلز بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے، کونسی غذا جسم کو مضبوط بناتی ہے اور مسلز بنانے کے لیے کتنا وقت لگ سکتا ہے؟

مسلز کس طرح بڑھتے ہیں؟
جب ہم بہت سخت ورزش جیسے ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں تو مسلز کو ایک جھٹکا لگتا ہے جسے مسل انجری بھی کہا جاتا ہے،جب مسلز کو اس طرح جھٹکا لگتا ہے تو مسلز کے اوپر موجود خلیات متحرک ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں مسلز کا حجم بڑھتا ہے۔

مسلز بنانے کے لیے پورا دن جم میں گزارنا ضروری نہیں، درحقیقت ہر ہفتے 2 سے 3 بار 20 سے 30 منٹ کی ویٹ ٹریننگ سے ہی چند ماہ کے اندر نتیجہ نظر آنے لگتا ہے،آپ کو ورزش کے دوران تمام اہم مسل گروپس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔مگر یہ بات ذہن میں رہے کہ مسلز فوری نہیں بنتے، یقیناً ہر بار ورزش کرنے سے مسلز کو فائدہ ہوتا ہے مگر اچھے نتائج کے لیے صبر کرنا ضروری ہوتا ہے۔

اب کونسی ورزش کرنا پسند کرتے ہیں، اس کا انتخاب آپ کو خود کرنا ہوتا ہے مگر جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آرام کا خیال بھی ضرور رکھیں، یاد رکھے کہ اگر آرام کا خیال نہ رکھا جائے تو مسلز بننے کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔

ماہرین کی رائے  کے مطابق  کسی ایک مس گروپ کی ورزشیں مسلسل 2 روز نہیں کرنی چاہیے۔

کیا خواتین کے مسلز مردوں جتنی رفتار سے بڑھتے ہیں؟
مردوں اور خواتین کے مسلز بننے کا مختلف ہوتا ہے، مردوں میں testosterone نامی ہارمون کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔اسی لیے مردوں کے مسلز خواتین کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بنتے ہیں۔اسی طرح جسمانی حجم بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 کیا عام ورزشوں سے  مسلز بڑھتے ہیں یا فائدہ ہوتا ہے؟
ایروبک ورزشیں جیسے تیز چہل قدمی، جاگنگ اور سائیکل چلانے سے بھی مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔ ہمیں روزانہ کم از کم کتنے گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے؟دل کی دھڑکن کی رفتار تیز کر دین والی ورزشوں سے بھی مسلز بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے ، یہاں تک کہ معمر افراد اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد ک بھی فائدہ ہوتا ہے،مگر اس مقصد کے لیے ہر ہفتے 4 سے 5 دن 30 سے 45 منٹ تک اپنی پسند کی ورزش کرنا ہوگی۔

غذا
ورزش کے ساتھ ساتھ غذا بھی مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے اور پروٹین بہت اہم ہے۔جس کے لئے انڈے، گائے کے گوشت، چکن، مچھلی، دودھ، پنیر، دہی، پھلیاں اور گریاں جیسی غذاؤں میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔