یمنیٰ زیدی نے اپنی خوبصورت جلد اور فٹنس کا راز بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی صاف شفاف جِلد اور فٹنس کا راز بتادیا جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامہ سیریل "تیرے بن" میں میرب کا کردار ادا کر نے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے۔
View this post on Instagram
وائرل کلپ میں اداکارہ ماضی میں ایک مشروب کے ذریعے اپنا وزن کم کرنے اور جِلد کے خوبصورت ہونے سے متعلق بتا رہی ہیں۔یمنیٰ زیدی کا بتانا ہے کہ "چقندر، کھیرا، ہرا دھنیہ اور لیموں کو بلینڈ کر کے، ان سبزیوں کا مشروب بنا کر وہ صبح ورزش کے بعد ایک بڑا گلاس استعمال کیا کرتی تھیں جس سے اُنہیں وزن کم کرنے میں بہت مدد ملی تھی اور جِلد بھی بہت اچھی ہو گئی"۔یمنیٰ زیدی کا اس ویڈیو میں خواتین سے کہنا ہے کہ "اس مشروب کو استعمال کرنا شرط ہے، یہ مشروب سب کا وزن کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے مگر اس کے ساتھ ورزش اور ہلکی پھلکی ڈائیٹ بھی لازمی ہے"۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کا وائرل ہونے والا یہ مختصر سا کلپ حال یا ماضی کے قریب کا نہیں بلکہ 3 سال پرانا ہے جو کہ ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔
View this post on Instagram