اسلام آباد: (24 نیوز) ایف پی سی سی آئی میں افطار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد ممالک کے اعلیٰ سطحی سفارت کار اور کمرشل اتاشی نے شرکت کی۔
ایف پی سی سی آئی کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں ترکیہ، انڈونیشیا، یو اے ای، سعودی عرب، جرمن اور فیگر قونصل جنرل نے شرکت کی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ اور سابق صدر انجم نثار بھی تقریب میں موجود تھے۔ نائب صدر شبیر منشا اور ایف پی سی سی ائی ممبران بھی شریک ہوئے۔
سعودی عرب، ایران، ترکیہ، ملائیشیا، انڈونیشیا، جرمنی، اٹلی، سری لنکا، فلیپائن، عمان، کویت، امریکہ، یو کے، متحدہ عرب امارات اور بنگلا دیش کے اعلیٰ سطحی سفارت کاروں نے خصوصی شرکت کی۔
شرکا نے ملک کی معاشی، تجارتی، کمرشل اور صنعتی سرگرمیوں میں ایف پی سی سی آئی کی کلیدی حیثیت کا اعتراف کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے دوست ممالک کے اعلیٰ سطحی سفارت کاروں سے پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں میں بہتر رسائی کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹس، ترسیلات زر اور صنعتی پیداور پاکستان کی معاشی بقا کی ضامن ہیں۔
غیر ملکی سفارت کارو ں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ٹریڈ پروموشن میں قائدانہ کردار کو سراہتے ہیں، اپنے اپنے ملکوں میں ایف پی سی سی آئی اور فیڈریشن چیمبرز کے مابین ٹریڈ پروموشن سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون کردار ادا کریں گے۔