بادشاہ چارلس نے اپنے سیکرٹری کی کیٹی پیری کیساتھ سیلفی کی خواہش کیسے پوری کی؟بڑا انکشاف ہو گیا

Apr 17, 2023 | 22:58:PM

(ویب ڈیسک)برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے سیکرٹری کی گلوکارہ  کیٹی پیری سیلفی کی خواہش کیسے پوری کی؟عرصے بعد راز سے پردہ اٹھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکاٹ فیرس سیڈن ووڈ نے 2017 میں شہزادہ چارلس اور کمیلا کے ڈپٹی پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر کام شروع کیاتھا ،ٹوئٹر پر پرانا واقعہ شیئر کرتے ہوئے سابق سیکرٹری نے کہاکہ2019 میں شہزادہ چارلس اور کمیلا ممبئی کے دورے پر تھے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا،کیٹی پیری نے ممبئی میں کورونیشن کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھااور میری پہلی ملاقات وہاں ہی ہوئی۔
 ایک دفعہ میں نے بادشاہ چارلس کے سامنے اعتراف کیا کہ میں اور میرے بچے کیٹی پیری کے بہت مداح ہیں، بادشاہ چارلس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کیٹی پیری سے کہاکہ میرا سیکرٹری آپ کا مداح ہے اور سیلفی لینا چاہتاہے، گلوکارہ نے میری خواہش کااحترام کرتے ہوئے میرے ساتھ سیلفی لی۔


سکاٹ فیرس سیڈن ووڈکاکہناتھا کہ ٹیم میں شامل سیکرٹریز نے کبھی کسی کے ساتھ سیلفی کیلئے خواہش کااظہار نہیں کیا،سکاٹ فیرس سیڈن ووڈ نے سوشل میڈیا پر اپنی اور بادشاہ چارلس کی کیٹی پیری کیساتھ الگ الگ تصویر شیئر کیں۔
سابق سیکرٹری کاکہناتھا کہ بادشاہ چارلس کی کیٹی پیری کے ساتھ دوسری ملاقات فروری 2020 میں ہوئی جب یہ اعلان کیا گیا کہ وہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی سفیر ہوں گی ،اس خبر پر لوگ بہت غصے میں تھے کیونکہ کیٹی نہ تو برٹش تھی اور نہ ہی ایشین۔

یہ بھی پڑھیں: 18 اپریل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

مزیدخبریں