وزیراعظم نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلالیا، اہم فیصلے متوقع

Apr 17, 2023 | 23:21:PM

 (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کل اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے کل اہم مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے فیصلوں سے متعلق بات چیت ہوگی۔ پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز اور دیگر معاملات پر بات ہو گی۔

اتحادی جماعتوں کے سربراہان اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور مذاکرات پر بھی مشاورت ہوگی۔ پی ایم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

مزیدخبریں