علی سیٹھی نے انٹرنیشنل کوچیلا فیسٹیول میں "پسوڑی" گا کر تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار اور موسیقار علی سیٹھی نے دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول "کوچیلا ویلی میلے" میں گانے "پسوڑی" گا کر نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق "پسوڑی" کو علی سیٹھی نے پہلی بار گلوکارہ شائے گل کے ہمراہ" کوک سٹوڈیو سیزن 14 "میں گایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے عالمی سطح پر مقبول ہوگیا,"پسوڑی" سال 2022 میں گوگل پر سرچ کیے جانے والا سب سے مقبول گانا تھا جب کہ وہ یوٹیوب پر عالمی گانوں کی فہرست میں بھی کئی ہفتوں تک ٹاپ پر رہا تھا۔
جبکہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور انڈین گلوکاراداکار دلجیت دوسانج نے انٹرنیشنل کوچیلا فیسٹیول میں اپنے اپنی ڈیبیو پرفارمنس دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
View this post on Instagram
دلجیت دوسانج پہلے پنجابی گلوکار ہیں جنہوں نے کوچیلا فیسٹیول میں پرفارمنس دی اور انہوں نے اپنی شاندار گلوکاری سے حاضرین کو مایوس نہیں کیا۔ علی سیٹھی نے اپنے شہرہ آفاق گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارمنس دی اور مداحوں کو ان کی گلوکاری ایک بڑے ایونٹ میں بہت زیادہ پسند آئی۔پاکستانی گلوکار کی طرف سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر فلم اور تھیئٹر ڈائریکٹر میرا نائر، شرمین عبید چنائے اور عدنان ملک نے دل والے ایموجیز دے کر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
دلجیت دوسانج کی پرفامنس والی ویڈیو پر عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور سونم کپور نے تعریفی کمنٹ تحریر کیے ہیں۔
View this post on Instagram
کوچیلا فیسٹول ایک معروف انٹرنیشل ایونٹ ہے اور اس میں جنوبی ایشیائی فنکاروں کو شامل کیا جاتا ہے تاکہ موسیقی کی جہت کو مزید بڑھایا جائے۔
یا درہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے بھی کوچیلا میں پرفارمنس کی تھی جب کہ دیگر بھارتی اور پاکستانی گلوکار و فنکار بھی ماضی مین کوچیلا کا حصہ بنتے آئے ہیں۔
علی سیٹھی کی شاندار پرفارمنس پر صبا قمر سمیت فلم ساز شرمین عبید چنائے اور عدنان ملک سمیت دیگر شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
View this post on Instagram