اسلام آباد:گھر سے 21 سالہ ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد

Apr 17, 2024 | 09:36:AM

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک مکان سے لڑکی کی پھندا لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاش 21 سال کی گھریلو ملازمہ کی ہے،لاش ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، لڑکی کی خودکشی کے حوالے سے اہل خانہ کا کہناہے کہ وہ گھرسے باہرگئےتھے واپس آئےتو دروازہ اندر سے بند تھا، گھر کے ڈرائیور نے دیوار پھلانگ کر دروازہ کھولا تو کچن میں ملازمہ کی لاش پڑی تھی۔

مزیدخبریں