یو اے ای آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ، مسافر پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید) یو اے ای میں ہونے والی تیز بارشوں سے ملکی و غیرملکی ائیر لائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، رن وے پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر کئی فٹ بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، دبئی سے لاہور آنے جانے والی پروازیں شدید متاثر ہوگئیں سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے203منسوخ جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے204 بھی منسوخ کردی گئی۔ لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے185کو منسوخ جبکہ لاہور سے دبئی، نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر1723دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر1724نو گھنٹے تاخیرسے صبح لاہور پہنچے گی۔
مزید پڑھیں: گاڑیوں کی صنعت کو دھچکا،پیداوار میں ریکارڈ کمی
دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے622ساڑھے 3گھنٹے تاخیر اور رات گئے لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے623بھی 4گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اس کے علاوہ لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے416تاخیر جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے411ساڑھے 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔