تحریک انصاف کا فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ۔پی ٹی آئی رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہدف بنایا جارہا ہے، مہنگائی کا سونامی ہے، مزید پٹرول بم نہ چلایا جائے،پنجاب میں 16 روپے کی روٹی اور 20 روپے کا نان دستیاب نہیں،فارم 47 کی پیدوار حکومت بجلی،تیل مہنگا کردیا گیا ۔آئی ایم ایف جو معاہدہ ہوا اس کے تحت حکومت کو 870 ارب روپے کے ٹیکسوں کا ہدف دیا ہے۔حکومت اس پر دستخط کرچکی ہے۔ہدف زیادہ ہے حکومت نے ابھی آدھا جمع کیا ہے۔حکومت نے 900ارب روپے سے زیادہ وصول کیا جائے گا۔ہر پندرہ دن بعد پٹرول مہنگا ہوگا ۔یہ جیب کترے ہیں ۔اپنی جیبوں کا خیال رکھیں مزید مہنگائی آئے گی ۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت 400روپے تک جاسکتی ہے۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں
پٹرول کی قیمت 400روپے فی لٹر،اپوزیشن لیڈر نے خبر دار کردیا
Apr 17, 2024 | 10:18:AM
Read more!