ڈنمارک : تاریخی عمارت’بورسن‘ میں خوفناک آتشزدگی، سب کچھ جل کر راکھ

Apr 17, 2024 | 10:27:AM

(24نیوز)  ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسٹاک ایکسچینج کی  تاریخی عمارت  ’بورسن‘ میں خوفناک آتشزدگی  سے سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لگنے والی آگ کے بلند و بالا شعلوں نے  تاریخی عمارت ’بورسن‘ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جو ڈنمارک کے دارالحکومت کی 17ویں صدی کی تاریخی، قدیم ترین اور مشہور عمارتوں میں سے ایک ہے۔

بورسن نامی اس تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کاکام جاری تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ابتدائی اطلاعات تک آگ لگنے کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں:  متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، نظام زندگی مفلوج

اس حوالے سے ڈنمارک کے وزیر ثقافت جیکب اینجل شمٹ نے حادثے کو قومی آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا قابل رشک تھا کہ لوگوں نے جلتی ہوئی عمارت سے آرٹ کے خزانے اور مشہور تصاویر کو بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہم بہت کچھ بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزیدخبریں