پی سی بی نے پنجاب حکومت سے دو بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز، پی سی بی نے پنجاب حکومت سے دو بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں۔
پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے دو بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے درخواست پنجاب حکومت کو موصول ہو گئی ہے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے دو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کیلئے فائل ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد یہ دو بلٹ پروف گاڑیاں پی سی بی کو فراہم کردی جائیں گی۔
ضرورپڑھیں:پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز ، ٹکٹوں کی فروخت کیلئےٹکٹنگ بوتھ باکس آفس کاقیام
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے جبکہ لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں،تینوں میچوں کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔