سعودی عرب سے ملک میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگا:وزیراعظم

Apr 17, 2024 | 14:50:PM

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،ہمیں اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے،اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اس کی اجازت دوں گا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی ۔وزیرِ اعظم نے ابتدائی گفتگو میں کابینہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی دعا کی. 

وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد انکی خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا،وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ اور متعلقہ حکام کی سعودی وفد کے کامیاب دورے کیلئے کاوشوں کی پزیرائی۔

ضرورپڑھیں:توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس، نیب نے نوازشریف کو کلین چٹ دیدی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا اور سعودی وزیرِ خارجہ نے اس کا برملا اظہار کیا،سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،ہمیں اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے،اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دونگا. 

ان کا کہنا تھا کہ اپنی عوام سے کئے گئے عہد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے،بہت جلد ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی بھی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،اس حوالے سے دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تیاری کی نگرانی خود کر رہا ہوں،مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے.

مزیدخبریں