’’عورت اور مکھی کی مثال‘‘،خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کر ڈالا 

Apr 17, 2024 | 16:08:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں مکھی بار بار تنگ کر رہی تھی جس پر میں نے ایک بات کی مذاق میں کہی کہ عورت اور مکھی کی مثال ایک سی ہے لیکن عورت کا موازنہ اُس سے نہیں کیا۔

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی  جس پر  عدنان صدیقی نے بتایا کہ ندا یاسر کے شو میں مکھی بار بار اُن پر آرہی تھی جس پر میں نے ایک بات کی مذاق میں  کہی کہ عورت اور مکھی کی مثال ایک سی ہے لیکن  میں نے عورت کا موازنہ اُس سے نہیں کیا۔

  عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آج کے وقت میں آپ کسی کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کرسکتے۔ آپ کسی کالے کو کالا نہیں کہہ سکتے اور کسی گونگے کو گونگا نہیں کہ سکتے۔

خیال رہے کہ پاکستانی سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کرنے پراظہار افسوس کرتے ہوئے اسے ’مذاق‘ قرار دے دیا۔

حال ہی میں عدنان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی، جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔تاہم اس پروگرام سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے سینیئر اداکار خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کر رہے ہیں۔ جیسے ہی مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں اس موازنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے پرائیڈ آف پرفارمنس پر سوال بھی اُٹھا دیئے تاہم اب انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان کو مذاق قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں: گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے حالیہ تبصرے کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں، جسے میں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا، نہ کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا تھا۔  میں نے ’مکھی‘ کا لفظ بطور استعارہ استعمال کیا تھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرے الفاظ غلط طرح سے لیے گئے، میرا تبصرہ غیر ارادی طور پر دل آزاری کی وجہ بنا جس پر مجھےافسوس ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں مستقبل میں اس بات کا خاص خیال رکھوں گا کہ گفتگو کے دوران اپنے الفاظ واضح اور صاف انداز میں پیش کروں۔

مزیدخبریں