ڈالر مزید مہنگا، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) سعودی عرب سے تجارتی معاہدے بھی ڈالر کی پرواز کو نہ روک سکے ، انٹربینک میں ڈالر مزید 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.29 روپے سے بڑھ کر 278.40روپے پر کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر11 پیسے سستا ہوکر 279.57 روپے کا ہوگیا ،یورو 72 پیسے سستا ہوکر 295.15 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 1.47 روپے سستا ہوکر 345.77 روپے تک گرگیا ،امارتی درہم 20 پیسے سستاہوکر 75.84 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 10 پیسے کمی کے بعد 73.87 روپے کا ہوگیا، ماہرین کاکہنا ہےکہ ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپے پر بوجھ بڑھ رہا ہے ۔