متنازع ٹوئٹس معاملہ؛عدالت کا اعظم سواتی کی بازیابی کیلئے بیلف کو ایف آئی اے آفس پر کارروائی کا حکم

Apr 17, 2024 | 20:48:PM

(حاشر وڑائچ )ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے سابق سینیٹر اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی بازیابی کیلئے بیلف کو ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر ریڈ کرنے کی ہدایت جاری کردی،عدالت نے کہاکہ 18 اپریل کو اعظم سواتی کو پیش کیاجائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس معاملے پر عدالتی حکم پر صبح ساڑھے 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر پیش ہوئے، وکلاسے رابطہ منقطع ہونے پر وکیل سہیل خان نے اعظم سواتی کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
عدالت نے اعظم سواتی کی بازیابی کےلئے سیکشن 491 کی درخواست منظور کرتے ہوئے بیلف کو ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر پر ریڈ کرنے کی ہدایت جاری کردی ،ایڈیشنل سیشن جج احمد محمود نے کہاکہ اعظم سواتی کو 18 اپریل کو عدالت پیش کیاجائے۔
یاد رہے کہ عدالت نے 20 اپریل سے قبل اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے ساتھ شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس ؛نیب کے 15 گواہان کے بیانات قلمبند، 13 پر جرح مکمل

مزیدخبریں