وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں اور سکولز کی بندش پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان ہائیکورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں اور سکولز کی بندش پر پابندی عائد کردی.
ایڈوکیٹ عبدالصادق خلجی کی آئینی درخواست پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، عدالت کے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق وی آئی پیز کی سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہیے‘ کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران بازار ‘ شاہرائیں ‘ سکولز بند نہ کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی معمول کے مطابق روانگی یقنی بنائی جائے۔