وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کیلئے مختلف فاصلوں پر آرام گاہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کو حج کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل نے بتایا کہ وادی منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50 ہزار میٹرمربع راستے کو سایہ دار بنایاجا رہاہے.
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات کا آغاز
اس کے علاوہ جبل الرحمہ میں 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی کے پھوار والے پنکھوں کی تنصیب بھی جاری ہے۔