48سالہ رندیپ ہوڈا نے دیر سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) 48سالہ بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا نے دیر سے شادی کرنے کی وجہ بتادی.
فلم"جاٹ" میں سنی دیول کے ساتھ اہم کردار ادا کرنے والے رندیپ ہوڈا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔
بھارتی میڈیا کودیئے گئے ایک انٹرویو میں خاندان میں شادی کرنے کے رواج پر تنقید کرتے ہوئے رندیپ ہوڈا نے کہا کہ شادی میں تاخیر کی ایک وجہ جو دلہن میں نے اپنے لیے پسند کی اس کا ہماری قوم جاٹ سے تعلق نہ ہونا تھا۔
رندیپ ہوڈا نے کہا کہ شروع سے میرا تو شادی کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا لیکن قسمت میں لکھا تھا تو ہوگئی۔
اداکار نے مزید کہا کہ سچ بتاؤں تو میں سکول میں بہت دُکھی رہتا تھا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ اس دنیا میں کسی اور (اولاد) کو لاؤں جو سکولنگ کے عمل سے گزرے۔
رندیپ ہوڈا نے مزید کہا کہ پھر ملاقات لَنلاشرم سے ہوئی اور میں نے شادی نہ کرنے کے فیصلے کو بدلا لیکن اب والدین درمیان میں آگئے،میرا تعلق جاٹ خاندان سے ہے اور ہمارے یہاں کسی نے آج تک برادری سے باہر شادی نہیں کی اس لیے والدین نہیں مان رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشی کپور نے ویدانگ رائنا کیساتھ تعلقات کا اعلان کردیا
اداکار نے مزید کہا کہ والدین کو منانے میں اتنے برس لگ گئے اور میں نے کورونا وبا کے دوران شادی کا موقع ملنے کو غنیمت جانا،اب شکر ہے سب ایک دوسرے کو سمجھ چکے ہیں اور میری اہلیہ میری فیملی کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ رندیپ کی اہلیہ لنلائے شرم کا تعلق ریاست منی پور کے قدیم قبیلے میتالی سے ہے اور وہ وہاں کی ایک مقبول اداکارہ اور ماڈل بھی ہیں۔