کراچی: مردہ ملنے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق

Apr 17, 2025 | 12:00:PM
کراچی: مردہ ملنے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے لیاقت آباد  سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

اس حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے، کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔ 

مزید پڑھیں:گبون کا فٹبالر 11 ویں منرل سے گر کر جاں بحق

حکام نے بتایا کہ اہلخانہ کا کہنا ہے، انہوں نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون کو بچی کو لے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش ناقابل شناخت تھی جس کو بہن نے بالوں سے پہچانا، بچی سچل کے علاقے سکندر گوٹھ کی رہائشی تھی اور منگل کو لاپتہ ہوئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ بچی کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔