اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار

Apr 17, 2025 | 12:32:PM

(24نیوز)اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو لاہور سےگرفتار کر لیاگیا ۔
 ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا،ڈکیت گروپ کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔
ملزمان فیصل ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں مختلف اے ٹی ایم کے باہر ریکی کرتے  اور رقم نکلوا کر آنے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  آندھی کیساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی
 ترجمان نے بتایا کہ ملزموں کیخلاف چوری، ڈکیتی کے20 سے زائد مقدمات درج ہیں،گرفتار گینگ سے چھینے گئے 5 موبائل فون، پستول و نقدی برآمد  کر  کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں