پاکستان اوریوکے کی مشترکہ پروڈکشن فلم"نواں سیاپا" کی افتتاحی تقریب

فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبزکے نمایاں ستاروں کی شرکت،عیدالاضحیٰ پرسینماؤں کی زینت بنے گی

Apr 17, 2025 | 13:13:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان اوریوکے کی مشترکہ پروڈکشن فلم"نواں سیاپا" کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقدہوئی جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبزستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہونےوالی اس تقریب  میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں احمد علی بٹ، شاہ بلال، احمدنواز، آغاماجد ،وسیم پنوں ،نوازانجم، ندیم چیمہ، احمد چیمہ، فادی اینڈایمان، اظہررنگیلا، راشدمحمود، گوگاپسروری، سلیم البیلا ،سخاوت ناز،سرفرازخان، امجدخان، سنی راج،  حسن مراد ،جراررضوی ،سعیدرانا،حامدرنگیلا،گلفام ،منیر خان، گوشی خان، خاورخان، ببورانا،فرازشیخ ،وسیم علی، عمران احمد،  کامران مجاہد ،نعیم نیازی ،اسلم عزیز،  طلعت شاہ،گلوکارناصربیراج،سردار دل باغ سنگھ، اسلم سیماب  اور دیگرنمایاں تھے۔

دارہ شکوہ نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے،فلم کے ڈائریکٹر شاہ بلال اور میوزک ڈائریکٹر رضی آر جے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں احمدعلی بٹ،عکاشہ گل،آغا ماجد ،رانا اعجاز ،سیلم البیلا ،گوگا پسروری ،ملائیکہ،سنی راج اور دیگر شامل ہیں۔

برطانوی پروڈیوسر سردار دل باغ سنگھ نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں کئی فلمیں پروڈیوس کرچکا ہوں ، اچھی نیت کے ساتھ کوئی بھی کام کیاجائے اس کے اچھے نتائج آتے ہیں۔

کنہار پروڈکشن کے چیئرمین امجد خان نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے،پاکستان کے ساتھ ساتھ یو کے میں بھی کنہار کی شاخ اوپن کی ہے،امریکا میں بھی کنہار کی شاخ کھول رہے ہیں اور فلم "نواں سیاپا" ہمارا پہلا پروجیکٹ ہے، 2012ء کے بعد بھارتی پنجابی فلموں نے عروج پکڑا۔ انشاءاللہ ہماری فلم انڈسٹری بھی عروج پائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان نے فلم "عبیر گلال" کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟

 فلم"نواں سیاپا" عید الاضحی پر پاکستان سمیت  دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

مزیدخبریں