شاہ رخ خان کی اہلیہ کے ریسٹورنٹ میں بڑی جعلسازی پکڑی گئی

Apr 17, 2025 | 13:26:PM

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان  کے ریسٹورنٹ میں بڑی جعلسازی پکڑی گئی،وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھیڑ دی۔

گوری خان کے پوش ریستوران ”توری“ کو حال ہی میں ایک تنازعے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب ایک یوٹیوبر نے وہاں جعلی پنیر پیش کیے جانے کا دعویٰ کردیا۔

یوٹیوبر سارتھک سچدیوا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ توری کے کھانے میں استعمال ہونے والے پنیر کا ٹیسٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں سارتھک پنیر پر آیوڈین ٹکنچر ٹیسٹ کر رہے ہیں، جو عموماً کھانے میں نشاستے کی موجودگی جانچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے،پنیر کے ٹکڑے پر آیوڈین لگانے سے اس کا رنگ سیاہ ہو گیا، جس پر یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ اس میں نشاستہ شامل ہے اور یہ ”جعلی پنیر“ ہونے کا ثبوت ہے۔

سارتھک نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا”شاہ رخ خان کے ریسٹورنٹ میں جعلی پنیر؟ یہ دیکھ کر میرے تو ہوش اُڑ گئے۔“

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اس تنازعے کے جواب میں توری ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ آیوڈین ٹیسٹ صرف نشاستے کی موجودگی ظاہر کرتا ہے، پنیر کے اصل یا نقل ہونے کا نہیں، ہماری ڈشز میں سویا پر مبنی اجزاء شامل ہوتے ہیں، اسی لیے رنگ کی تبدیلی ایک متوقع ردعمل ہے،ہم اپنے پنیر اور تمام اجزاء کی خالصیت پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان نے فلم "عبیر گلال" کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ Apr 17, 2025 | 12:26:PM فواد خان نے فلم

دلچسپ امر یہ ہے کہ سارتھک نے ممبئی کے دیگر مشہور ریستورانوں جیسے ویرات کوہلی کا ون ایٹ کمیون، شلپا شیٹی کے باسٹین، بوبی دیول کے سمپلز ایلس میں بھی یہی ٹیسٹ کیا،تھا ۔

ریستوران کی وضاحت کے بعد سارتھک نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا: ”تو کیا اب مجھ پر پابندی ہے؟ ویسے آپ کا کھانا لاجواب ہے!“

مزیدخبریں