(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں ،کاسمیٹیکس کے لیپ کے ذریعے معاشی اشاریوں کو خوشنما کر کے دکھایا جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان جدوجہد کا استعارہ بن چکے ہیں ۔
مختلف علاقوں میں رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ، انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی ایک بار پھر پوری آب و تاب کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں اقتدار میں ہو گی اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
جمشید اقبال چیمہ نے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن اسد علی کاکا سے ان کی والدہ ،شہبازاحمد ثاقب سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت اورپانچ اکتوبر کے احتجاج میں پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے میاں طارق کی عیادت کی۔