(24نیوز)راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے گاؤں موڑا دیال میں پیش آیا،حادثے میں 3 کم سن بچیوں کے ساتھ ایک لڑکی بھی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔