اسرائیلی اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر لبنان میں فلم"سنو وائٹ" پر پابندی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)لبنان نے اسرائیلی اداکارہ کوکاسٹ کرنے پر ڈزنی کی فلم "سنو وائٹ "پر پابندی لگا دی۔
لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم’Snow White‘ کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنے سے روک دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس اقدام کی بنیادی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ ہے، جو فلم میں ایول کوئین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ فیصلہ لبنانی وزیرِ داخلہ احمد الحجّار کی جانب سے کیا گیاہے جو فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی تجاویز کے بعد سامنے آیا۔
مقامی رپورٹس کے مطابق پابندی اسرائیلی فوج کی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف حالیہ کارروائیوں اور ان حملوں میں عام شہریوں کے متاثر ہونے کے پسِ منظر میں لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی اہلیہ کے ریسٹورنٹ میں بڑی جعلسازی پکڑی گئی
لبنان ماضی میں بھی اسرائیلی فنکاروں یا اسرائیلی وابستگی رکھنے والے مواد پر پابندیاں عائد کرتا رہا ہے۔