80 سالہ شخص نے 79 سالہ خاتون سےمحبت کے بعدشادی کر لی

Apr 17, 2025 | 15:19:PM
80 سالہ شخص نے 79 سالہ خاتون سےمحبت کے بعدشادی کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر میں 80 سالہ شخص نے 79 سالہ خاتون سے  محبت کے بعد شادی کرلی۔

العربیہ اردو پر شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق دلہا یوسف  کی عمر 80 سال جبکہ دلہن نادیہ کی عمر 79سال ہے، جوڑے کی عمروں کا انکشاف ان کے برتھ سرٹیفکیٹ پر درج عمر سے کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق دلہن  نادیہ تیراکی کے پیشے سے منسلک ہیں، جوان دنوں مصری ماسٹرز سوئمنگ چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہیں، نادیہ نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست یوسف سے شادی کی ہے۔

نادیہ اور یوسف کی کہانی اس وقت سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جب نادیہ کے دامادکریم کی جانب سے عمر رسیدہ جوڑے کی شادی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ظہیراقبال سے طلاق کی پیشگوئی:سوناکشی سنہا نے کرارا جواب دیدیا

داماد کریم  کی جانب سے ان کی شادی کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ  میں آج تک جتنی بھی شادیوں میں شریک ہوا یہ شادی ان شادیوں میں سب سے زیادہ  ہنگامہ خیز   تھی۔

 کریم کی  پوسٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیاکہ نیا جوڑا اپنا ہنی مون منائے گا اور اس کے بعد ماسٹر تھیسز اور ایتھلیٹک چیمپئن شپ مکمل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نادیہ حسین نے بیان ریکارڈ کروادیا،شوہرکے فراڈمیں ملوث ہونے کی تردید

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن  نادیہ کا کہنا ہے کہ عمر پیدائشی سرٹیفکیٹ پر لکھے گئے نمبر سے زیادہ کچھ نہیں، جوانی دل میں ہوتی ہے،جب تک انسان کا دل دھڑکتا ہے، اسے اپنی زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہیے اور اپنے خوابوں کی تعبیریں تلاش کرتے رہنا چاہیے۔