KFC ریسٹورنٹ پر پٹرول بم سے حملہ، فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں واقع کے ایف سی ریسٹورنٹ پر موٹرسائیکل سوار افراد نے پٹرول بم سے حملہ کردیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو پٹرول بوتلوں سے حملہ کرتے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں،واقعے کے دوران پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔