افغانیوں کو کیا بیماریاں؟علاج کرنیوالے ڈاکٹرکاتہلکہ خیزانٹرویو

(سجاد اظہر پیرزادہ) پاکستان نے 50 برس کے قریب تک افغانیوں کی شاندار انداز میں میزبانی کی۔ افغانی جب پاکستان آئے تھے تو لٹے پٹے تھے

Apr 17, 2025 | 17:13:PM

Read more!

(سجاد اظہر پیرزادہ) پاکستان نے 50 برس کے قریب تک افغانیوں کی شاندار انداز میں میزبانی کی۔ افغانی جب پاکستان آئے تھے تو لٹے پٹے تھے،ان میں سے اکثر کے پاس دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پیسے نہیں تھے، اور پھر پاکستانیوں کی وہ شاندار روایت دنیا بھر نے دیکھی، جس کے لیے ہمارا معاشرہ ایک جہاں میں مشہور ہے،اور یہ روایت ہے مہمان نوازی کی روایت۔

مہمان افغانیوں کی مہمان نوازی تو ایک طرف تھی ہی، اُن بیمار افغانیوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی بھی ایک الگ کہانی ہے جس کے قابل مثال مظاہرے ہمارے ڈاکٹرز نے بغیر کسی لالچ کے پڑوسیوں کو تندرست و توانا کرکے دکھائے۔ پاکستانی ڈاکٹرز نے زخمی،بیمارافغانیوں کا مفت بھی علاج کیا۔ جنرل ہسپتال/پنز لاہور کے ایک ڈاکٹر نے 1989 سے 2023 تک اپنی ٹیم اور ساتھیوں کے ہمراہ سیکڑوں،ہزاروں افغانیوں کو شفابخشی۔ یہ ہیں پاکستان کے معروف نیوروسرجن پروفیسر ڈاکٹر انور چودھری،جن کا انٹرویوآپ 24ڈیجٹل پر دیکھ سکتےہیں،جس کا لنک اوپرشیئر کیا گیا ہے۔

نیوروسرجن پروفیسر ڈاکٹر انور چودھری بتاتے ہیں کہ افغانستان سے پاکستان میں علاج کرانے کیلئے مریض ان کے پاس آتے ہیں، پاکستانی حکومت کو افغانیوں کو ویزہ دینے میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنی چاہیے،اگر ایسا ہوا تو مریض علاج کرانے کیلئے انڈیا جائیں گے،اور پھر انڈیا انہیں پاکستان کیخلاف بھڑکائے گا،پاکستان کے خلاف اکسائے گا،اس لیے انہیں ویزہ جاری کرتے رہنا چاہیے۔

معروف نیوروسرجن نے افغانیوں کو لاحق بیماریوں،افغانستان کیساتھ تعلقات کی افادیت،میڈیکل ٹورازم سے متعلق بھی قارئین 24 ڈیجیٹل کیساتھ اہم انفارمیشن شیئر کی ہیں،جسے قارئین 24 ڈیجیٹل یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں