جوڈیشل کمیشن اجلاس؛جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی آئینی بنچ میں شامل

Apr 17, 2025 | 18:06:PM
جوڈیشل کمیشن اجلاس؛جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی آئینی بنچ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مزید 2ججز کو شامل کر لیاگیا،دو نئے ججز کی شمولیت کے بعد آئینی بنچ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی بنچ میں دو نئے ججز کی نامزدگی سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بنچ میں دو نئے ججز شامل کرنے پر غور کیاگیا۔

جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کو آئینی بنچ میں شامل کرلیاگیا،دونوں ججز کو کثرت رائے سے آئینی بنچ میں شامل کیا گیا،دو نئے ججز کی شمولیت کے بعد آئینی بنچ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی۔

جوڈیشل کمیشن کے 13 ممبران میں سے 8 نے جسٹس عقیل احمد عباسی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ جسٹس علی باقر نجفی کو 13 میں سے 7 ممبران نے ووٹ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے آئینی بنچ میں مزید ججز شامل کرنے کی مخالفت کی،جسٹس جمال مندوخیل، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی،ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی کو ووٹ نہیں دیا،مخالفت کرنے والوں کا موقف تھا کہ پہلے ججز نامزدگی کیلئے رولز بنائے جائیں۔