پاک افغان تعلقات میں بڑی پیشرفت، نائب وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کابل جائینگے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انورعباس)نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان کی کوششیں رنگ لانے لگیں،پا ک افغان تعلقات پر موجود برف پگھلنے لگی۔
سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے،وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان ہوگا، ذرائع کا مزید کہناتھا کہ نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ 19 اپریل بروز ہفتہ ایک روزہ دورے پر افغانستان جائینگے،اسحاق ڈار دورہ افغانستان میں اپنے افغان ہم منصب سے باقاعدہ مذاکرات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران سرحد پار دہشتگردی،سرحدی مسائل، مہاجرین کی باعزت واپسی،تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت ہوگی،دورے کے دوران خصوصی طور پر افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور افغانستان سے جدید امریکی اسلحے کے دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال کا معاملہ اٹھایا جاے گا، دورے میں نائب وزیر اعظم کی افغان قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔