عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضاسمیت بانی کی بہنیں بھی گرفتار

Apr 17, 2025 | 18:11:PM
عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضاسمیت بانی کی بہنیں بھی گرفتار
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر،علیمہ خان،عظمیٰ خان،نورین خان اور قاسم نیازی کو تحویل میں لیا گیا۔

پولیس نے تینوں رہنماوں کو قیدی وین  میں ڈال دیا، پولیس نے مجموعی طور 7افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم زمان خان کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیئے۔ 

پولیس نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان  بچھر ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھائے۔گورکھپور سے موٹر سائیکل پر داہگل ناکہ پہنچنے پر عمر ایوب  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں پولیس نے گورکھپور پر روکا تھا، موٹرسائیکل پر مختلف گاوں سے ہوتے دوسرے ناکے پر پہنچا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر کے مطابق یہ لمحہ فکریہ ہے عدالت عالیہ کے لئے،پولیس ریاست کے اہلکار ہیں ،یہ کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہئے، اگر ہماری ملاقات ہوجاتی ہے تو کونسا آسمان زمین پر آجائے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے پارٹی اور سیاست پر ہی بات کرینگے اور کیا کرینگے، بانی جو نام دیتے ہیں انکو ملنے نہیں دیا جاتا ہے۔

زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی ذاتی گاڑیاں  چکری کی جانب روانہ ہو گئیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی  کی دونوں گاڑیاں بھی چکری کی جانب روانہ ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر چکری روڈ جا کر زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا تاکہ وہ پہلے کی طرح واپس گھروں کو روانہ ہو جائیں.

 یہ بھی پڑھیں :حکومت کا ملکی معیشت ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ