تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ ترسیلات زر،مارچ 2025 میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 میں تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا اورکرنٹ اکاونٹ سرپلس ہونے کی بڑی وجہ مارچ میں ترسیلات زر 4.10 ارب ڈالر موصول ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں کرنٹ اکاونٹ 36.30 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا، مارچ2025 میں پاکستان کی درآمدات 4.94 ارب ڈالر رہی۔ مارچ 2025میں ملکی برآمدات 2.76 ارب ڈالر رہیں،مارچ کا تجارتی خسارہ 2.18 ارب ڈالر رہا۔پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ مالی سال 9 ماہ میں 1 ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارہ رہا تھا ،اسٹیٹ بینک ،مالی سال کے نو مہینوں میں ملک کا تجارتی خسارہ 18.72 ارب ڈالر رہا۔مالی سال کے نو مہینوں میں تجارت، خدمات اور امدن کا خسارہ 27.57 ارب ڈالر رہا۔ترسیلات زر مالی سال کے نو مہینوں میں 28 ارب ڈالر رہیں۔تارکین وطن کی ریکارڈ ماہانہ ورکرز ترسیلات نے مارچ کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس ریکارڈ ایک ارب 19 کروڑ ڈالر پر پہنچایا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحیی آفریدی کی20 اپریل کو چین روانگی،جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہونگے