خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان پیکج،رمضان اور عید گئی لیکن ضرورت مندوں کو ابھی تک کچھ نہ ملا

Apr 17, 2025 | 19:26:PM
خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان پیکج،رمضان اور عید گئی لیکن ضرورت مندوں کو ابھی تک کچھ نہ ملا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منظور حسین) خیبرپختونخوا حکومت کے لیے رمضان پیکج کی تقسیم گلے کی ہڈی بن گئی،رمضان اور عید گزر گئی لیکن پیکج تاحال ضرورت مندوں کو نہ مل سکا ۔
تفصیلات کے مطابق رمضان گزرا اور عید بھی گزری گئی مگر خیبرپختونخوا میں ریلیف پیکج تمام ضرورت مندوں کو نہ پہنچ سکا ، 2 لاکھ سے زائد مستحقین تاحال رمضان اور عید پیکج سے محروم ہیں ، کئی سو افراد کے نام ، شناختی کارڈ اور دیگر معلومات میں فرق کے باعث انہیں پیکج نہیں ملا۔ سرکاری دستاویز میں خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 10 لاکھ 16 ہزار 395 خاندانوں کو 10 ہزار روپے رمضان اور عید پیکج دینے کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہےکہ  خیبرپختونخوا کے 2 لاکھ سے زائد مستحقین تاحال رمضان اور عید پیکج سے محروم ہے۔

وزیر برائے سوشل ویلفیئر  قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل جاری ہے،کسی تکنیکی مسئلے کے باعث کچھ مستحقین کو رمضان پیکج نہیں ملا ہے،  8 لاکھ افراد کو رمضان سے قبل یا رمضان کے دوران ہی پیکیج دیا گیا ہے،جن جن کو رمضان پیکج کے تحت 10 ہزار روپے نہیں ملے اس پر کام جاری ہے۔سوشل ویلفیئر  حکام کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے کے 8 لاکھ 5 ہزار افراد می رمضان اور عید کا پیکیج تقسیم ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس  یحیی آفریدی کی20 اپریل کو چین روانگی،جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہونگے