انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر لیسکو کی پبلک ریلیشن آفیسر مقرر 

Apr 17, 2025 | 20:52:PM

(24 نیوز) انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر کو لیسکو کا پی آر او مقرر کر دیا گیا۔ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی منظوری کے بعد تقرری کےاحکامات جاری کۓ گۓ۔  

رابعہ قادر گزشتہ برس سے لیسکو کے پی آر سیکشن میں بطور میگزین انچارج خدمات انجام دے رہی ہیں۔  پاکستان واپڈا ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور چھ مرتبہ کی قومی چیمپئن  رابعہ قادر نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم ایس سی سپورٹس سائنسز کی ڈگری بھی  حاصل کر رکھی ہے۔  رابعہ قادر کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے گلوبل سپورٹس مینٹورنگ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ٹینیسی کی ایلومنائی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

مزیدخبریں